پنج شنبه 08/می/2025

موریتانیہ کے عوام اسرائیل سے تعلقات کے خلاف ہیں

بدھ 31-اکتوبر-2007

موریتانیہ کے صدر محمد ولد شیخ عبد اللہ نے کہا ہے کہ موریتانوی عوام اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے ہرگز حامی نہیں- فرانس کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عالمی برادری سے ملکر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے- شیخ محمد عبد اللہ نے کہا کہ فلسطین میں ایک آزاد ریاست کا قیام تاریخ کا اہم واقعہ ہوگا-
انہوں نے مزید کہا کہ نواکشوط اور تل ابیب کے درمیان مزید بہتر سفارتی تعلقات ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کے اھداف کے ساتھ مشروط ہیں- انہوں نے امریکہ کی جانب سے موریتانیہ میں ایک امریکی فوجی اڈے کے قیام کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا- موریتانیہ کے صدر محمد ولد شیخ عبد اللہ نے کہا ہے کہ موریتانوی عوام اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے ہرگز حامی نہیں- فرانس کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عالمی برادری سے ملکر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے- شیخ محمد عبد اللہ نے کہا کہ فلسطین میں ایک آزاد ریاست کا قیام تاریخ کا اہم واقعہ ہوگا- انہوں نے مزید کہا کہ نواکشوط اور تل ابیب کے درمیان مزید بہتر سفارتی تعلقات ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کے اھداف کے ساتھ مشروط ہیں- انہوں نے امریکہ کی جانب سے موریتانیہ میں ایک امریکی فوجی اڈے کے قیام کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا-

مختصر لنک:

کاپی