پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل آرمی کی جارحیت چار پولیس اہلکار شہید

بدھ 31-اکتوبر-2007

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی پولیس کے چار اہلکار شہید ہوگئے- تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے خان یونس کے علاقے میں ٹینکوں اور توپ خانے  کے ذریعے شیلنگ کی اور خان یونس میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا – حملے میں ایک درجن پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی-
پولیس ترجمان کے مطابق قابض فوج کی رواں ماہ جاری ریاستی دہشت گردی میں 16 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں- ترجمان نے بتایا کہ قابض افواج ٹارگٹ بنا کر غزہ حکومت کے ماتحت سیکورٹی حکام کو نشانہ بنارہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی