پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی ریزرو فوجیوں کے بوجھ کو کم کرنے کا فیصلہ

بدھ 31-اکتوبر-2007

اسرائیلی فوجی قیادت نے ریزرو فوجیوں کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے- آئندہ سال صرف 33 فیصد ریزرو فوجیوں کو بلایا جائے گا اور ان سے صرف پریکٹیکل مشقیں کروائی جائیں گی-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف کو ریزرو فوجیوں کی طرف سے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں اس بات پر احتجاج کیا گیا کہ لبنان جنگ کے بعد ریزرو فوجیوں کو 70 دن سے زائد کام کروایا گیا- ریزرو فوجیوں میں سے اکثر نے لبنان کی جنگ میں حصہ لیا تھا- انہوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں زیادہ تر وقت فوجی وردی میں گزارا-

مختصر لنک:

کاپی