فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ امریکہ کی امن کانفرنس میں متنازع فلسطین کے بنیادی مسائل زیر غور نہیں لائے جائیں گے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’معاریف‘‘ نے امن کانفرنس میں بنیادی مسائل کو زیر غور نہ لانے پر اتفاق کو اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے- اسرائیل محمود عباس کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے کہ امن کانفرنس میں روڈ میپ پر عمل کا مطالبہ اور قیام امن کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جائے-
واضح رہے کہ محمود عباس کی خواہش تھی کہ امن کانفرنس میں مسئلہ بیت المقدس، سرحدوں کی تعیناتی اور پناہ گزینوں کی واپسی جیسے مسائل پر گفتگو کی جائے- اسرائیلی قیادت ان موضوعات پر گفتگو کے لیے تیار نہیں ہے- وہ چاہتی ہے پناہ گزینوں کی واپسی، سرحدوں کی تعیناتی اور بیت المقدس کے مسئلے کو نہ چھیڑ دی جائے-
