پنج شنبه 08/می/2025

فلسطین میں توانائی فراہمی میں کمی نقصان دہ ہے :جمال الحذری

منگل 30-اکتوبر-2007

فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن جمال الحذری نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں توانائی کی فراہمی محدود کرنے اور برقی رو معطل کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا ہے کیونکہ یہ انسانوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے –
اپنے ایک بیان میں جمال الحذری نے جو نئی تشکیل شدہ پابندی مخالف کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے کہاہے کہ ان پابندیوں سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور اس کے تمام اطراف میں منفی اثرات مرتب ہوں گے –
قانون ساز کونسل کے آزاد رکن نے کہاہے کہ غزہ کی پٹی پر پابندیوں میں اضافہ کرنے سے علاقے میں امن وامان پیدا نہیں ہوگا بلکہ اس میں مزید پیچیدگیاں آ جائیں گی- الحذری نے عالمی برادری اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دبائو ڈالیں تاکہ اسرائیل کے غیر اخلاقی اقدامات کا خاتمہ ہوسکے، انہوں نے عالم عرب اور مسلم دنیا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جدوجہد کے ساتھ تعاون کریں – انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بھی اپیل کی کہ غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندی لگنے کے بعد جو حالات فلسطینیوں کو درپیش ہیں ان کو نمایاں کریں-

مختصر لنک:

کاپی