اسرائیلی فوجی حملے کے دوران غزہ میں جھڑپیں ہوئیں، ان جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں سے دوقسام بریگیڈ کے مجاہد تھے جبکہ تیسرا شخص فلسطینی شہری تھی، اسرائیلی ریڈیو نے تسلیم کیا ہے کہ شمالی بیت حنون میں ایک فوجی اور جنوبی غزہ میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے، ریڈیو کے مطابق یہ جھڑپیں شدید تھیں-
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے مطابق قسام بریگیڈکے دو مجاہدین ان جھڑپوں میں شہید ہوچکے ہیں، ایک مجاہد شمالی غزہ کی پٹی میں اور دوسرا مجاہد جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوا- بیت حنون پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے ایک شہری ابو عودہ جاں بحق ہوا، یہاں اکیس افراد زخمی ہوئے ان میں سے تین کی حالت نازک ہے –
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی دستوں نے قسام بریگیڈ کے مجاہدین پر اس وقت جنگی جہازوں سے حملہ کردیا کہ جب بیت حنون میں اسرائیلی فوجی دستے داخل ہورہے تھے اور مجاہدین فلسطین ان کی مزاحمت کررہے تھے – اس سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا اور تین زخمی ہوگئے-
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی دستے پندرہ ٹینکوں اور تین بلڈوزروں کے ہمراہ بیت حنون میں داخل ہوئے اور کئی مکانات پر بلڈوزرچلا دیئے لیکن مجاہدین نے جرات مندی سے ان کا راستہ روکا- اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو قسام بریگیڈ کے مطابق ان کے مجاہدین نے آرچی گن کے ذریعے خصوصی اسرائیلی دستوں پر فائرنگ کی، اسرائیلی فوج کا خصوصی دستہ بیت حنون کے شمال مشرق میں واقع زرعی کالج کی حفاظتی دیوار میں سوراخ کرنے کی کوشش کررہاتھا- مجاہدین نے ٹینک میں نصب انٹی آرمرڈ مشین فوجیوں کو لگا اور اسرائیلی فوجی کمان نے تسلیم کیا کہ ایک فوجی جاں بحق ہوا، ایک اور گولہ اسرائیلی فوجی دستوں کے خصوصی یونٹ پر کالج کے اندر پھینکا گیا جو اسرائیلی فوجیوں کو لگا، اسرائیلی کمان نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ عین بیت المامہاجر کیمپ جو نابلس شہر کے نزدیک واقع ہے میں بھی ایک اسرائیلی فوجی جاں بحق ہوگیا ہے- عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے تسلیم کیا ہے کہ حملہ آور اسرائیلی دستوں پر ان کے مجاہدین نے حملہ کیا اور اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا-
