اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور مصر کی حکومت کے درمیان تعلقات بہتر ہونے پر اسرائیل نے سیاسی اور فوجی دونوں سطح پر پریشانی کا اظہار کیا ہے اسرائیلی حکومت نے قاہرہ پر ایک دفعہ اس الزام کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مصر سے غزہ کی پٹی میں اسلحہ کی اسمگلنگ کو نظر انداز کر رہاہے-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹس کے مطابق اسرائیلی وفد نے مصری حکام سے احتجاج کیا ہے کہ اس نے مسلح کارکنان اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی جانے کی اجازت دی اسرائیلی سیکورٹی ذرائع نے اس خوف کا اظہار کیا ہے کہ مزاحمت کار غزہ کی پٹی میں داخل ہورہے ہیں اخبار کے مطابق مصر نے جن مزاحمت کاروں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے وہ دھماکہ خیز مواد تیار کرنے میزائیل اور راکٹوں کے میدان میں ماہر ہیں انہوں نے ایران اور لبنان میں تربیت حاصل کی ہے اخبار نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال کے شروع سے اب تک غزہ کی پٹی میں 60 آر پی جی راکٹ پیڈ اور 6ہزار راکٹ اسمگل کیے گئے ہیں