اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی صدر محمود عباس کے جنرل سیکرٹری عبد الرحیم کے ان بیانات کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس اسرائیل سے رابطے اور مذاکرات کررہی ہے- حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے-
عبد الرحیم کے بیانات نامعقول اور مضحکہ خیز ہیں- واضح رہے کہ فلسطینی صدر کے جنرل سیکرٹری نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ حماس اسرائیل سے مذاکرات کررہی ہے- حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل سے مذاکرات کیے ہیں نہ آئندہ کریں گے- اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے- جبکہ فلسطینی صدر ایہود اولمرٹ سے ملاقاتیں کررہے ہیں- ان کی ملاقاتیں فلسطینی اصولوں کی نفی ہیں-