اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کا اعلان کیا ہے- القسام بریگیڈ کے طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رفح میں ’’معمر‘‘ کے علاقے میں اسرائیلی افواج سے جھڑپوں کے دوران کمانڈر احمد ابراہیم ابو طاحون شہید ہوگئے ہیں- گزشتہ روز اسرائیل افواج رفح کے مشرق میں بین الاقوامی راہداری ’’صوفا‘‘ کے قریب معمر کے علاقے میں داخل ہوئیں-
مجاہدین نے اسرائیل افواج کا بڑی بہادری اور جانفشانی سے مقابلہ کیا- بیان میں کہا گیا ہے کہ شہیدوں کا خون ہمارے لیے عزت و وقار کا میڈل ہے- حماس کے مجاہدین دشمن کے سامنے نہیں جھکیں گے- ہر مقام پر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا جائے گا- ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے رفح سے نکلنے سے پہلے متعدد گھروں پر دھاوا بولا- فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی کے باعث اسرائیلی افواج علاقے سے نکلنے پر مجبور ہوئیں- عینی شاہدین کے مطابق القسام بریگیڈ کی خاص یونٹ اسرائیلی فوج پر راکٹ فائر کیا اور اس کے بعد دونوں فریقوں میں رائفلوں کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا- اسرائیلی فوج کو وہاں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کارروائی کے علاقے میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر اترے اور معرکے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو وہاں سے منتقل کیا- طبی ذرائع کے مطابق چند فلسطینی مزاحمت کار بھی زخمی ہوئے ہیں-