پنج شنبه 08/می/2025

یونیسکو کاھولوکاسٹ کے موضوع کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

پیر 29-اکتوبر-2007

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے ھولو کاسٹ کے موضوع کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے- اقوام متحدہ کے تعلیمی و ثقافتی ادارے یونیسکو نے اپنے ممبر ممالک کے تعلیمی نصاب میں ھولو کاسٹ کے موضوع کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے- اسرائیل نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے- یونیسکو کے ممبران میں عرب اور اسلامی ممالک بھی شامل ہیں- ھولو کاسٹ کے موضوع کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد امریکہ، اسرائیل، روس، آسٹریلیا اور کینیڈا نے پیش کی- قرارداد کے حق میں 72 ووٹ ڈالے گئے- یونیسکو نے ھولو کاسٹ کے موضوع کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 2005ء اور 2007ء کی قراردادوں کی روشنی میں کیا گیا-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے جرمن فوجیوں کے ہاتھوں سے بچ جانے والے یہودیوں کے متعلق ریسرچ رپورٹ شائع کی ہے- اخبار کے مطابق جرمن فوجیوں کے ہاتھوں بچ جانے والے وہ یہودی جو اسرائیل میں رہ رہے ہیں ان کا تہائی غربت کی حالت میں زندگی بسر کررہا ہے- جرمن فوجیوں سے بچ جانے والوں میں 73 فیصد بڑی عمر کے افراد ہیں، ان میں سے 80 ہزار افراد بہت غربت کی زندگی بسر کررہے ہیں- نازیوں کے ہاتھوں بچ جانے والے یہودیوں سے اسرائیلی حکومت بے اعتنائی کا رویہ اپنائے ہوئے ہے- اخبار کے مطابق جرمنی نے اوسطاً 400 سے 900 ڈالر تک فی کس معاوضہ دیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی