پنج شنبه 08/می/2025

فلسطینی صدر شہیدوں کے خون کا احترام کریں: حماس

پیر 29-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات کو اسرائیلی جارحیت پر پردہ پوشی کی سازش قرار دیا ہے- غزہ کی پٹی میں گزشتہ تین دنوں میں پندرہ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا-
حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب غزہ کی پٹی میں شہیدوں کا خون خشک نہیں ہوا اور اسرائیلی جارحیت جاری ہے- محمود عباس اور ایہود اولمرٹ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے- فلسطینی عوام محمود عباس سے اسرائیلی جرائم سے تجاوز کرنے کی پالیسی ترک کرنے کے منتظر ہیں- شہیدوں کا احترام کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کریں- بیان کے مطابق محمود عباس نے دہشت گرد ایہود اولمرٹ سے البتراء شہر میں ملاقات کی- محمود عباس نے غزہ کی بچی کی آہ و پکار بھی نہ سنی- حماس فلسطین اور مقدسات اسلامیہ کا دفاع کرنے والوں میں پیش پیش ہوگی- حماس محمود عباس کی ایہود اولمرٹ سے ملاقات کی شدید مذمت کرتی ہے- یہ ملاقات شرمناک ہے- ملاقاتوں سے اسرائیلی وزیر اعظم کو سیاسی تعاون حاصل ہو رہا ہے اور وہ جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے-

مختصر لنک:

کاپی