پنج شنبه 08/می/2025

کھدائی کا عمل مسجد اقصی کی بنیادوں تک پہنچ چکا ہے

پیر 29-اکتوبر-2007

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے امریکہ میں ہونے والی کانفرنس میں مقبوضہ بیت المقدس کو زیر بحث لانے سے متنبہ کیا ہے- انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر مذاکرات کی ضرورت نہیں- بیت المقدس مسلمانوں کی زمین رہے گی-
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس حالیہ دنوں میں برے حالات سے گزر رہا ہے- مسلمان حکمران مسئلہ بیت المقدس کی طرف توجہ نہیں دے رہے- مسجد اقصی کے صحن کے نیچے کھدائی کا عمل 1967ء سے جاری ہے- کھدائی کا عمل مسجد اقصی کی اولین بنیادوں تک پہنچ چکا ہے- مسجد اقصی کو خطرہ ہے-

مختصر لنک:

کاپی