غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت کی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ خان یونس میں شہید ہونے والی فلسطینی خواتین کی ہلاکت کی وجہ اسرائیلی بمباری ہے-
وزارت داخلہ کے ترجمان ایھاب الفصین نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ حادثے کی جگہ پر کی گئی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل فائر کیا گیا- ایھاب الفصین کے مطابق اسرائیلی افواج مزاحمت کاروں کے گھر کو نشانہ بنانا چاہتی تھی لیکن نشانہ خطا ہوگیا- واضح رہے کہ گزشتہ روز خان یونس کے مشرقی علاقے میں ایک بہت بڑا دھماکہ ہوا جس سے ایک بچی سمیت تین فلسطینی خواتین شہید ہوگئیں تھیں-