پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل نے غزہ پر مزید پابندیوں کی منظوری دے دی

پیر 29-اکتوبر-2007

اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی میں مزید اقتصادی پابندیوں کے نئے فارمولے کی منظوری دے دی ہے- تفصیلات کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی سیکورٹی اداروں اور وزیر اعظم کے درمیان طویل اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ غزہ کی پٹی کو یومیہ د و گھنٹے مزید بجلی کی فراہمی بند کردی جائے گی اور غزہ کو ایک دشمن ریاست سمجھتے ہوئے ایندھن کے علاوہ غذائی اجناس کی فراہمی بھی روکی جائے گی-
دریں اثناء اسرائیلی نائب وزیر دفاع متان فلنائی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل کے راکٹ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ایسی صورت میں اسرائیل کا غزہ پر مزید پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے- انہوں نے سفارش کی کہ غزہ کو فراہم کردہ بجلی کی پانچ لائنوں میں سے صرف ایک لائن فراہم کی جائے- دریں اثناء اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں انسانی بحران میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی