پنج شنبه 01/می/2025

حماس کو نظر انداز کرکے مشرق وسطی قیام میں امن ناممکن ہے

پیر 29-اکتوبر-2007

برطانوی مندوب برائے مشرق وسطی بارونہ چیری ویلیامس نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن کا خواب حماس کو شامل کیے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا- برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بش کی جانب سے مشرق وسطی کے لیے مجوزہ امن کانفرنس اس وقت تک بے مقصد ہے جب تک اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو اس میں شامل نہیں کرلیا جاتا- چیری نے مزید کہا کہ امن کانفرنس کی کامیابی اور مشرق وسطی میں امن و امان کے قیام کے لیے دوست اور دشمن کو ایک جگہ بٹھانا ہوگا تاکہ وہ ایک دوسرے کی بات غور سے سن لیں-
برطانوی مندوب نے مزید کہا کہ حماس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور ان کے خلاف مسلح کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینی عوام کی طرف سے حماس کی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے.اب بھی اگر دنیا حماس کی طاقت کو تسلیم کرلےتو یہ خطے میں پائیدار امن کی کوشش میں بڑی پیش رفت ہو گئی 

مختصر لنک:

کاپی