جنوبی غزہ کی پٹی کے مشرق میں خان یونس کے فراحین علاقے میں قدس بریگیڈ کی اسرائیلی فوجی دستوں سے جھڑپ ہوئی جس سے ایک مجاہد شہید اور کئی زخمی ہوگئے-
میڈیکل ذرائع نے بائیس سالہ یاسر عصفور کی شہادت کی تصدیق کی ہے جو عباسان الجریدہ کا رہائشی ہے- اسرائیلی فوج کی کارروائی سے ایک اور شخص زخمی ہوگیا- قدس بریگیڈ نے بھی اس جھڑپ کی تصدیق کی ہے- یہ جھڑپ اس وقت ہوئی کہ جب مجاہدین نے سڑکے کے کنارے ایک بم نصب کیا- نگرانی پر مامور اسرائیلی فوجی دستے کو نشانہ بنایا- قدس بریگیڈ کی جانب سے بم نصب کرنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی چیخ و پکار سنائی دی، جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کو اس سے شدید نقصان پہنچا ہے-
اسرائیلی فوجی دستوں سے جھڑپ کے بعد قدس بریگیڈ کے دو مجاہدین بھی شمالی غزہ کی پٹی کے مشرق میں بیت لحیہ کی سابق کالونی میں جاں بحق ہوگئے-جمعرات کے روز قسام بریگیڈ کے دو مجاہدین شمال عباسان کے علاقے میں جاں بحق ہوگئے-
