پنج شنبه 08/می/2025

صحرائے نقب جیل میں قیدیوں کی جان لینے کی کوششیں

پیر 29-اکتوبر-2007

اسرائیلی نقب جیل میں موجود فلسطینی قیدیوں نے جیل انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں مستقل طور پر معذور کرنے کے اقدامات کررہی ہے- پانچ فلسطینی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی جانب سے دستخط شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوموار کے روز جیل میں ہونے والے واقعات کے دوران جیل انتظامیہ نے کوشش کی کہ کئی فلسطینیوں کو مار ڈالا جائے-
اس کے نتیجے میں محمد العشکار جاں بحق ہوا اور 250 قیدی زخمی ہوئے- قیدیوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ’’حتسادا‘‘ اور ’’ناحشون‘‘ خصوصی دستوں کے ذریعے قیدیوں پر فائرنگ کی اور مختلف قسم کا اسلحہ بھی استعمال کیا جس سے قیدیوں کے جسموں کے اوپر والے حصوں پر گولیاں لگیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے اکثر قیدیوں کو چہرے پر زخم آئے ہیں اور تیس قیدیوں کی حالت نازک ہے-

مختصر لنک:

کاپی