پنج شنبه 08/می/2025

شام پر حملہ: اسرائیل نے ترکی سے معافی مانگ لی

پیر 29-اکتوبر-2007

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے شام پر حملے کے دوران ترکی کی فضاء کو استعمال کرنے پر ہمسایہ ملک ترکی سے معافی مانگ لی- تفصیلات کے مطابق کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اولمرٹ نے کہا کہ شام پر حملے کے دوران ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنے پر وہ ترکی سے معذرت خواہ ہیں اور ترکی کے خدشات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں-
 دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کی اور شام پر حملے کے دوران ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنے پر ان سے معافی مانگی- دریں اثناء اسرائیلی ٹی وی کے مطابق ترک وزیر اعظم نے اسرائیل سے ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنے پر جواب طلب کیا-

مختصر لنک:

کاپی