پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ کی اسرائیلی حکومت کے افسران سے ملاقاتوں پر تردید

اتوار 28-اکتوبر-2007

فلسطین کی نگران حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ اور اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتوں کی تردید کی ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے کسی قسم کے خفیہ مذاکرات کا امکان نہیں ہے- جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان کسی قسم کے رابطے یا خفیہ ملاقات کی خبریں جعلی اور خود ساختہ ہیں- اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے ملاقات سے ایک روز قبل محمود عباس نے ایک پریس ریلیز میں الزام عائد کیا تھا کہ حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان بیت حنون میں خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں-
اسماعیل ھنیہ نے الزام عائد کیا کہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ملاقاتوں سے اسرائیل کو موقع ملا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں تیز کرے-
اسماعیل ھنیہ نے عرب حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے جال میں نہ پھنسیں اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہ کریں کیونکہ اس سے فلسطینیوں کے حقوق متاثر ہوں گے- اسرائیلی وزیر جنگ ایہود باراک کی جانب سے غزہ میں بنیادی سہولیات کو روک دینے کے فیصلے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نئی پالیسی نہیں ہے اور اس سے فلسطینیوں کا عزم کمزور نہ ہوگا- نگران حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیاں فلسطینیوں کو خون کے تالاب میں نہلانے کے لیے ہیں- انہوں نے فلسطینی افسروں کی اسرائیلی افسروں سے ملاقاتوں پر تنقید کی اور اسے فلسطینی اتھارٹی کے چیئرمین کے لیے باعث شرم قرار دیا-

مختصر لنک:

کاپی