جمعه 02/می/2025

اولمرٹ عباس ملاقاتیں باعث شرم ہیں

اتوار 28-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے ایک ایسے وقت ملاقاتوں پر تنقید کی ہے کہ جب اسرائیلی قابض فوج فلسطینیوں کے خلاف قتل و غارت گری کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے- غزہ کی پٹی میں حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ محمود عباس اور ایہود اولمرٹ کی ملاقات کے فوری بعد اولمرٹ نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ صحرائے نقب کے قیدیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا جائے جس کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک اور 250 زخمی ہوگئے-
 برھوم نے کہا کہ یہ ملاقاتیں باعث شرم اور ناقابل معافی ہیں اور اس کے فلسطینیوں کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً داخلی صورتحال پر شدید اثرات مرتب ہورہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوں اور اختلاف ختم ہو- انہوں نے محمود عباس اور عرب ممالک سے اپیل کی کہ امریکی مجوزہ کانفرنس میں شرکت نہ کریں نیز یہ کہا کہ اسرائیل کو قانونی ریاست تسلیم نہ کریں-

مختصر لنک:

کاپی