اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر بش کی دعوت پر نومبر میں ہونے والی امن کانفرنس میں کسی حتمی حل تک پہنچنا ممکن نہیں- تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بش کانفرنس اہم ضرور ہے تاہم یہ مشرق وسطی میں مکمل امن و امان کے قیام کی ضامن نہیں ہوسکتی-
اولمرٹ نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ایک فضاء پیدا کرنے میں مددگار ہوگی- اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کی بڑھتی ہوئی جوہری سرگرمیوں پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی بھی حمایت کی-