چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جارحیت میں سات فلسطینی شہید، مجاہدین کی بدلہ لینے کی دھمکی

ہفتہ 27-اکتوبر-2007

غزہ اور اس کے گرد و نواح میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے سات فلسطینی شہید ہوگئے- تفصیلات کے مطابق قابض افواج نے جمعہ اور ہفتہ کی شب غزہ کے شمال میں الشجاعیہ کے علاقے میں مارٹر گولوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا- جارحیت کے دوران عسکری تنظیم ’’سرایا القدس‘‘ کے سینئر کمانڈر احمد حسنین بھی زخمی ہوئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے- دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ ’’القسام بریگیڈ‘‘ کے بھی تین اراکین شہید ہوگئے-
دریں اثناء القسام بریگیڈ اور سرایا القدس نے اسرائیلی جارحیت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے- القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مجاہدین جوابی کارروائی کے لیے تمام آپشن استعمال کریں گے- دوسری جانب غزہ کے شمال میں اسرائیلی بلڈوزروں کے ذریعے کھڑی فصلوں کو مسمار کردیا گیا-

مختصر لنک:

کاپی