ایک طرف فلسطین میں اسرائیل نے معاشی ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اور دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فلسطینیوں کے غم غلط کرنے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے میں مصروف ہے-
تفصیلات کے مطابق غزہ میں حماس کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کی ایک تقریب منعقد کی گئی- تقریب کی صدارت سابق وزیر خارجہ محمود زھار نے کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس ہمیشہ فلسطینی عوام کے مسائل کے حل اور ان کی مشکلات میں کمی کی کوشش کرتی رہی ہے- جہاں اس نے آزادی کے لیے اپنا خون پیش کیا اور اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مزاحمت کا ہر راستہ اختیار کیا وہیں فلسطینی عوام کی بہبود کے لیے بھی کوئی کسر نہ اٹھا رکھی گئی- انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی عوام کو خوشی کے موقع فراہم کرنے میں مزید اقدامات اٹھائے گئے- ڈاکٹر محمود زھار نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ایک سو جوڑوں کو مبارک باد دی-