پنج شنبه 01/می/2025

عباس اولمرٹ مذاکرات فلسطینی عوام سے دھوکہ ہے: حماس

ہفتہ 27-اکتوبر-2007

غزہ میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی نگراں حکومت نے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان جاری مذاکرات کو فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا- وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے ترجمان طاہر نونو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ صدر محمود عباس اسرائیلی جارحیت اور قابض فوج کی مسلسل دراندازیوں کو نظر انداز کر کے اسرائیل سے مذاکرات کررہے ہیں-
 انہوں نے کہا کہ صدر عباس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے کا بھی حوصلہ نہیں رہا- ترجمان نے مزید کہا کہ صدر عباس اسرائیل سے مذاکرات کے دوران قومی مفادات کے متعلق مطالبات سے انحراف کررہے ہیں- طاہر نونو نے کہا کہ فلسطینی شہداء کو نظر انداز کر کے اور اسرائیلی جارحیت سے صرف نظر کرتے ہوئے قابض اسرائیلی حکام سے مذاکرات فلسطینی عوام کے ساتھ دھوکہ ہے-  اسرائیلی صدر عباس کو اپنے مرضی کے راستے پر چلانا چاہتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی