اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے پارلیمانی گروپ تبدیلی و اصلاح بلاک کے جنرل سیکرٹری مشیر المصری نے فلسطینی صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرت سے ملاقاتوں پر تنقید کی ہے – ان کا کہناہے کہ محمود عباس ایہوداولمرت سے ایسے موقع پر ملاقات کررہے ہیں جب اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی پر فضائی اور بری حملے کررہی ہیں اورمغربی کنارے میں فلسطینی سرگرم کارکنان کو گرفتار کیا جا رہاہے –
مشیرالمصری نے فلسطینی صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے وقت میں جب اسرائیل غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں جارحیت جاری رکھے ہوئے ہو فلسطینی صدر کا ان سے ملاقات کرنا بڑا حیران کن ہے –
محمود عباس کی ایہوداولمرت سے ملاقاتیں فلسطینیوں کے مفاد میں نہیں ہے- ملاقاتوں کے ذریعے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر پردہ ڈالا جارہاہے – مشیرالمصری نے واضح کیاہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر اسرائیلیوں کے خلاف کامیاب فوجی کارروائی کی ہے – کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دوزخمی ہوئے –