پنج شنبه 01/می/2025

ترکی میں بین الاقوامی القدس سیمینار

ہفتہ 27-اکتوبر-2007

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں مسئلہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے 15سے 17نومبر تک بین الاقوامی سیمینار کاانعقاد کیا جارہا ہے – جس میں عرب ،ترکی اور دیگر ممالک کی 30مسلم اور عیسائی تنظیمیں شرکت کریں گی – بین الاقوامی القدس کانفرنس کی  آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین معن بشور نے کہاہے کہ سیمینار میں مختلف ممالک کے سابقہ صدور سمیت ،وزراء،ارکان پارلیمنٹ اور مشہور سیاسی ،فکری ، ثقافتی اور سوشل شخصیات بھی شریک ہوں گی –
اب تک 70مختلف ممالک سے 2000شخصیات سیمینار میں شرکت کرنے کا اظہار کرچکی ہیں – سیمینار کا اہتمام القدس فائونڈیشن نے ترکی کی وقفی تنظیموں اور متعدد بین الاقوامی یونینز کے تعاون سے کیا ہے – معن بشور کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بین الاقوامی مسلم اور عیسائی تنظیموں کے اکٹھا ہونے کا مقصد مسئلہ فلسطین بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کی نصرت کے لئے  آپس میں تعاون اور روابط جاری رکھنے کی عہد کی تجدید کرناہے- غیر سرکاری تنظیموں کی اسی نوع کی کانفرنس کاانعقاد 2001ء میں جنوبی افریقہ میں کیاگیاتھا- اس کانفرنس میں صہیونیت کو نسل پرست تنظیم قرار دیئے جانے کا موقف اختیار کیاتھا- منتظمین کے مطابق سیمینار کے مسئلہ مقبوضہ بیت المقدس پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے –

مختصر لنک:

کاپی