جمعه 02/می/2025

حماس کیخلاف عباس ملیشیا کا کریک ڈائون، چونتیس گرفتار

جمعہ 26-اکتوبر-2007

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسز نے غرب اردن میں کے نواح میں جاری کریک ڈائون کے دوران بارہ طلبہ سمیت اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے چونتیس ارکان گرفتار کرلیے-تفصیلات کے مطابق غرب اردن کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا کی چھاپہ مار کارروائیوں اور حماس کے خلاف کریک ڈائو ن کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے-
عباس سکیورٹی فورسز نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک چھاپے کے دوران تیرہ حماس اراکین گرفتار کر لیے گئے جن میں گیارہ النجاح یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل ہیں-سکیورٹی حکام نے النجاح یونیورسٹی پر بھی چھاپہ مارا اور انتظامیہ کے متعدد اہلکار پر تشدد کے بعد انہیں گرفتار کر لیا  – رام اللہ میں بھی اسی طرح کی کارروائیوں میں حماس سے تعلق رکھنے کے الزام میں متعدد شہریوں کو حراست میں لیا گیا- رام اللہ میں ایک کارروائی کے دوران تاجروں کو بھی زدو کوب کیا گیا اورشہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں مارا پیٹا گیا- سلفیٹ میں عباس فورسز نے حماس کے خلاف کریک ڈائون میں پانچ شہریوں کو ان کے گھروں سے رات کے وقت اغواء کر لیا-

مختصر لنک:

کاپی