جمعه 02/می/2025

عباس اولمرٹ کے درمیان مذاکرات کے نئے دورکا آغاز

جمعہ 26-اکتوبر-2007

 فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ماہ کی چھبیس تاریخ سے شروع ہو گیا ہے- یہ مذاکرات ایسے وقت میں کیے جار ہے ہیں جبکہ اسرائیل نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے-
 اسرائیلی ریڈیو کے مطابق جمعہ کے روز شروع ہونے والے مذاکرات میں  ئندہ ماہ امریکہ میں ہونے والی امن کانفرنس کے لیے مشترکہ ایجنڈے کی تشکیل پر بات چیت کی جائے گی- دونوں ممالک کے سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ ٹیسبی لفینی اور فلسطینی مذاکرات کار احمد قریع کے درمیان بھی باضابطہ مذاکرات ہوں گے اور حتمی مذاکرات صدر محمود عباس اور وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان ہوں گے- مذاکرات کے نئے دور میں بیرون ملک موجود فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت پر بھی بات چیت شامل ہے-
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے دوران قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بھی جاری ہے- صدر محمود عباس اسرائیلی جارحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیلی حکام سے مذاکرت کر رہے ہیں- قابض فوج نے مذاکرات کے اس دورانیے میں  آٹھ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی