اسرائیل میں بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے- اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت وترقی کی جانب سے جاری ایک رپوٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اسرائیل کے لبنان پر حملے کے بعد اسرائیلی معیشت پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوئے-
غیر ملکی کمپنیوں کے اسرائیل میں سرمایہ کاری کی اسرائیلی توقعات پوری نہ ہو سکیں-2006 کی بنسبت رواں سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں9.5 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی-رپورٹ کے مطابق اسرائیل2006 ء میں مصنوعات سازی کے حوالے سے دنیا کاچھبیسواں ملک تھا جبکہ لبنان جنگ کے بعد اب یہ بیالیسویں نمبر پر چلا گیا ہے- 2006 ء اسرائیل کا غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے بہترین سال قرار دیا جاتا ہے- اس سال اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اسرائیل میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی-
جبکہ جنگ کے بعد اسرائیلی معیشت بری طرح متاثر ہوئی- لبنان جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں مقامی پیداوار میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی-