اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے بری فوج کے سربراہ بینی گانٹس کو امریکہ میں اسرائیلی سفارت کار مقرر کیا ہے- تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع نے یہ اقدام اسرائیلی آرمی چیف گابی اشنکنازی کی سفارش پر کیا – ان کی جگہ برگیڈیئر آوی مزراحی کو بری افواج کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے – مزراحی اس سے قبل لاجسٹک کے شعبے کے سربراہ تھے-
دوسری جانب عبرانی اخبار’’معاریف‘‘ میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں اسرائیل کی جانب سے ایک فوجی عہدیدار کو بطور سفارت کار تعینات کر نے کا مقصد ایران کے خلاف امریکی منصوبہ بندیوں میں واشنگٹن کی مدد کرنا ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مہم جوئی کے سلسلے میں آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھاتے ہیں اور فوجی ماہرین کو بطور سفارت کا تعینات کر کے ان سے فوجی خدمات لیتے ہیں-
