جمعه 02/می/2025

واشنگٹن تل ابیب کو دور مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں مدد فراہم کریگا

جمعہ 26-اکتوبر-2007

امریکہ نے اسرائیل کو دورفاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے-امریکی ہفت روزے’’ڈیفنس نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن تل ابیب کو جدید ترین میزائلوں کی فراہمی کے علاوہ اسرائیل میں تیار کیے جانے والے Aro  IlI میزائلوں کی تیاری میں مدد دینے کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے-
 اس سلسلے میں اسرائیل بھی امریکہ سے مدد کی درخواست کر چکا ہے-دفاعی امور میں باہمی تعاون کے اس منصوبے کے تحت جلد امریکی ماہرین میزائلوں کی تیاری کے سلسلے میں تل ابیب پہنچ جائیں گے-

مختصر لنک:

کاپی