جمعه 02/می/2025

فلسطین میں سرنگوں کی نگرانی کے لیے موبائل کنٹرول روم نصب

جمعہ 26-اکتوبر-2007

اسرائیلی حکام نے غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مجاہدین کی جانب سے کھودی جانے والی سرنگوں کی تلاش ا ور نگرانی کے لیے سرحدوں پر موبائل کنٹرول ٹاور اور کنٹرول روم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے- عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بلٹ پروف،دستی بموں اور میزائلوں کے اثرات سے محفوظ ساڑھے  آٹھ میٹر بلند ٹاور نصب کرنے پر کام شروع کردیا ہے-
ان ٹاورز کی چوٹی پر ایک کمرہ نما کنٹرول روم ہو گا، جس خود کار کیمروں کے علاوہ زیر زمین معلومات کے حصول کے لیے  آلات نصب ہوں گے، جن سے زیر زمین سرنگوں کی موجودگی کا انکشاف کیا جا سکے گا- خود کار کیمروں سے لیس ان ٹاورز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کیا جا سکے گا-رپورٹ کے مطابق یہ ٹاورز اسرائیل کے دفاعی ساز وسامان تیار کرنے والے ادارے’’مفرام‘‘ کے تیار کردہ ہیں- دوسری جانب اسرائیل کے پہلے سے نصب کردہ کنٹرول ٹاور فلسطینی شہریوں کی ملکیتی اراضی پر ہونے کی وجہ سے عدالت میں چیلنج کیے گئے ہیں-
غرب اردن کے بعض شہریوں نے اسرائیلی عدالت میں کنٹرول ٹاور ان کی زمینوں سے ہٹانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے- اسرائیلی سپریم کورٹ اس اپیل کی سماعت کررہی ہے تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ  آنا ابھی باقی ہے-

مختصر لنک:

کاپی