جمعه 02/می/2025

اٹارنی جنرل نے اسرائیلی وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست مستردکردی

جمعہ 26-اکتوبر-2007

اسرائیلی اٹارنی جنرل مناخیم مزوز نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی- تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی ایک غیر سیاسی تنظیم نے اٹارنی جنرل سے ایک درخواست میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم کو بد عنوانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل قراردیں تاکہ پولیس وزیر اعظم سے مالی بے ضابطگیوں کی صحیح طور پر چھان بین کر سکے-
 دریں اثناء اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ کہہ کر درخواست مسترد کر دی گئی ہے کہ یہ درخواست ذاتی نوعیت کی ہے جس کا عدالت کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں، لہذا اٹارنی جنرل ایسی کسی درخواست کی بنا پر وزیر اعظم کو نااہل نہیں قراردے سکتا-

مختصر لنک:

کاپی