جمعه 02/می/2025

یہودی مذہبی پیشواؤں کی ایہود اولمرٹ کے خلاف متعصبانہ مہم

جمعرات 25-اکتوبر-2007

یہودی مذہبی پیشواؤں اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے یہودیوں نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے خلاف مذہبی تعصب پر مبنی مہم شروع کی ہے- جس میں اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی حکومت پر لعنتیں بھیجی جاتی ہیں- اس مہم کو ’’رابین کی لعنت‘‘ کا نام دیا گیا ہے-
یہودی مذہبی پیشوا ایہود اولمرٹ کے فلسطینی صدر محمود عباس سے مذاکرات کے مخالف ہیں- ان کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی اسرائیل کی زمین کے ایک چپے سے بھی دستبردار ہوگا اس کا انجام سابق وزیر اعظم اسحاق رابین جیسا ہوگا- واضح رہے کہ اسحاق رابین نے سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات سے اوسلو معاہدہ کیا تھا- جس کے باعث انتہا پسند یہودی نے اسحاق رابین کو قتل کردیا تھا- مذہبی پیشواؤں نے آئندہ منگل کو مغربی کنارے کے بیت لحم شہر میں اجتماع کا اہتمام کیا ہے- اجتماع میں ایہود اولمرٹ اور امریکی صدر جارج بش پر لعنت بھیجی جائے گی- اجتماع میں ہزاروں یہودیوں کی شرکت متوقع ہے-

مختصر لنک:

کاپی