جمعه 02/می/2025

مجاہدین کے حملے میں اسرائیلی پولیس افسر سمیت پانچ یہودی زخمی

جمعرات 25-اکتوبر-2007

مجاہدین کے حملے میں غرب اردن کے نواح میں قائم یہودی کالونی پر راکٹ حملوں میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ یہودی زخمی ہوگئے- تفصیلات کے مطابق مجاہدین نے صبح کے وقت غرب اردن کی ’’آرئیل‘‘ کالونی پر راکٹ فائر کیے جس سے متعدد مکانوں میں آگ بھڑک اٹھی-
 عینی شاہدین کے مطابق راکٹ حملوں میں ایک پولیس افسر بھی شدید زخمی ہوگیا- دیگر زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے بھی مجاہدین کے راکٹ حملوں میں متعدد یہودیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے- اسرائیلی پولیس ذرائع کے مطابق ایک پولیس افسر جو معمول کے گشت کے لیے گھر سے نکلنے کی تیاری کررہا تھا کہ اچانک اس کے گھر پر ایک راکٹ گرا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا- زخمی اسرائیلی پولیس اہلکار کو غرب اردن کے ایک ایمرجنسی وارڈ میں داخل کردیا گیا-

مختصر لنک:

کاپی