پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی بمباری سے دو بچے شہید تین شدید زخمی

جمعرات 25-اکتوبر-2007

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اندھا دھند بمباری سے دو بچے شہید جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے- تفصیلات کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے بمباری کی- بمباری کی وجہ سے جبالیا کے متعدد مکانات بھی منہدم ہوگئے-
بری افواج کے علاوہ اسرائیلی فوج کی فضائیہ نے بھی متعدد میزائل فائر کیے- میڈیکل ذرائع کے مطابق مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کے بہانے بھاری گولہ باری سے ایک پارک میں کھیلتے پانچ بچے زخمی ہوئے جن میں سے دو موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دیگر تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- گزشتہ دو دن سے غزہ کے نواح میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد نصف درجن سے زائد ہو چکی ہے جبکہ بلااشتعال گولہ باری سے دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی