اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی بلاک ’’اصلاح و تبدیلی‘‘ کے جنرل سیکرٹری مشیر مصری نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیلی جیلوں میں اسیر ہزاروں قیدیوں کی رہائی کے لیے تمام ممکنہ راستے اختیار کرے گی اور اسرائیل سے مذاکراتے کیے بغیر قیدیوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ میں حماس کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ جب تک ایک قیدی بھی اسرائیلی جیلوں میں موجود ہے مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا-
مشیر مصری نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں اسرائیل سے بھیک نہیں مانگے گی بلکہ قانونی طور پر اپنے اس حق کے حصول کی جنگ جاری رکھے گی- انہوں نے اسرائیلی حکام کی جانب سے اسیروں پر وحشیانہ تشدد کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے فلسطینی عوام کو مرعوب کرنا چاہتا ہے جو اس کا نہ پورا ہونے والا خواب ہے-