جمعه 02/می/2025

اسرائیلی عہدیدار نے لبنان پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیا

بدھ 24-اکتوبر-2007

اسرائیلی فوج کے سابق نائب آرمی چیف موشیہ کابلنسکی نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کو سبق سکھانے کے لیے تیاری کررہا ہے- واشنگٹن میں مشرق وسطی امور کے ادارے ’’واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار مڈل ایسٹ‘‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنوبی لبنان پر قبضے کے لیے افواج کو تیار کررہا ہے اور آئندہ چند ماہ میں تل ابیب اس بات کا حتمی فیصلہ کرے گا کہ کب فوج کو جنوبی لبنان میں اتارا جائے-
سابق ڈپٹی آرمی چیف نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے خلاف ایک دفعہ لڑائی ناگزیر ہے- آئندہ کی جنگ میں شام حزب اللہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی نہیں کرے گا تاہم وہ ایران نواز حزب اللہ کو مسلح کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا- کابلنسکی نے کہا کہ گزشتہ برس کی جنگ نے یہ واضح کردیا کہ جنگ میں فوجی اہداف کے تعین کے بغیر کامیابی ممکن نہیں- انہوں نے اعتراف کیا کہ 2006ء کی جنگ میں اسرائیل اپنے اہداف میں ناکام رہا تاہم ناکامی کا داغ مٹانے کے لیے ایک بار پھر میدان جنگ سجائے گا-

مختصر لنک:

کاپی