اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے بعض علاقوں پر مشتمل حصے پر فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے قیام کی تائید کی ہے- اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا مستقل دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے پر قائم ہے لیکن حال ہی میں اسرائیلی وزیر خارجہ ٹیسبی لیفینی اور فلسطینی مذاکرات کار احمد قریع کے درمیان ہونے والی مسلسل ملاقاتوں میں اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی دارالحکومت کے قیام پر راضی ہوگیا ہے-
رپورٹ میں اسے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے- واضح رہے کہ نومبر میں صدر بش کے ایماء پر ہونے والی مشرق وسطی امن کانفرنس میں حتمی ایجنڈے تک پہنچنے کے لیے فریقین کوششوں میں مصروف ہیں- مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے قیام کی حمایت بھی ان کوششوں کا حصہ ہے-