غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ایک سات سالہ بچی شہید ہو گئی- تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے پیر کے روز طولکرم میں عزبہ الجراد نامی ٹاؤن پر دھاوابولا اور فائرنگ کی- فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی شدید زخمی ہوگئی، جسے بعد ازاں غرب اردن کے ہسپتال میں ایمر جنسی وارڈ میں داخل کردیا گیا-
تھوڑی دیر تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بچی جاں بر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی- بچی کے سر اور گردن پر گولیاں لگی تھی-دوسری جانب غرب اردن میں ایک یہود آباد کار نے فلسطینی مزدور پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا- تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ کمال محمد حامد شام کے وقت کام کاج سے واپس اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک کارنے اسے کچل دیا-عینی شاہدین کے مطابق یہودی نے عمدا فلسطینی شہری پر گاڑی چڑھائی اور اسے روندتاہوا چلا گیا-