چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل اور یورپی خلائی ایجنسی کے درمیان مذاکرات

منگل 23-اکتوبر-2007

فضائی میدان میں تعاون پر اتفاق کے لئے اسرائیلی وزارت خارجہ وزارت، سائنس اور کھیل وثقافت کے یورپی خلائی ایجنسی سے مذاکرات تل ابیب میں شروع ہوگئے ہیں- دونوں فریقوں کے مطابق مذاکرات کا ماحول خوشگوار اور مثبت رہا-
 توقع ہے کہ 2008ء کے وسط تک معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے اور مشترکہ منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا- معاہدے کا مقصد اسرائیلی خلائی صنعتی اور ریسرچ اداروں کو ان شہری خلائی منصوبوں میں شامل کرناہے جس کی نگرانی یورپی خلائی ایجنسی کرتی ہے- ان منصوبوں میں مصنوعی سیاروں کے روابط، کرہ ارضی کی تحقیق، قدرتی آفات سے بچاؤ ، بیالوجی اور علم فلکیات وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں- واضح رہے کہ یورپی خلائی ایجنسی کی بنیاد 1975ء میں رکھی گئی تھی- اس وقت یورپی خلائی ایجنسی میں 17ممالک شامل ہیں- یورپی فضائی ایجنسی دنیا میں راہنما شہری خلائی ایجنسی خیال کی جاتی ہے-

مختصر لنک:

کاپی