جمعه 02/می/2025

امریکہ کی زیر نگرانی فلسطینی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں

منگل 23-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایران میں نمائندہ ڈاکٹر اسامہ عبدالمطیع نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام عرب ممالک تاریخی موقف اختیار کریں گے اور اپنے اپنے عوام کی خواہشات کی نمائندگی کرتے ہوئے موسم سرما کانفرنس کا بائیکاٹ کریں گے- تہران کے روزنامہ ’’تہران ٹوڈے‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمطیع نے کہا کہ اس علاقے کا بار باردورہ کرنے سے کنڈولیز ارائس چاہتی ہیں کہ قیام امن کی کوششوں کا اعلان کرتی رہیں اور قیام امن کے لئے حقیقی قدم نہ اٹھائیں-
انہوں نے کہاکہ کنڈو لیزا رائس کے با بار دوروں کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ عرب حکمرانوں سے کہا جاے کہ تقسیم کی کیفیت کو بحال رکھاجائے اور ماڈریٹ لوگوں کا ایسا گروپ تیارکیا جائے جو امریکہ کی مخالفت کرنے والوں کے سامنے ٹھہر سکیں-
حماس کے نمائندے نے کہاکہ عرب ممالک اور مسلم ممالک کو ایسا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے کہ امریکی پالیسیوں اور منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے- ڈاکٹر عبدالمطیع نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ نے 1200دنوم فلسطینی اراضی پر مزید قبضہ کرلیا ہے تاکہ بیت المقدس شہر کو مغربی کنارے سے الگ کیاجاسکے –

مختصر لنک:

کاپی