جمعه 02/می/2025

اسرائیل کو ایرانی دھمکیاں سنجیدہ ہیں :سابق سربراہ موساد

منگل 23-اکتوبر-2007

اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سابق سربراہ افرایم ہلیفی نے کہاہے کہ تل ابیب کو ایرانی دھمکیاں ٹھوس اور سنجیدگی پر مبنی ہیں، لیکن اسرائیل کو ختم کرنا ناممکن ہے- بیت المقدس میں ادارہ یادبن تسفی میں لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے ایرانی دھمکیوں کو قابل تشویش قرار دیا- انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر پریشان ہوں کیونکہ تہران کے ایٹمی طاقت ہونے کے باعث وہ اسرائیل کے لئے بڑا خطرہ ہے- لیکن مجھے بہت امید ہے کہ ایرانی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے-
افرایم ہلیفی نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے ایرانی جوہری منصوبے کی ناکامی کے لئے دیگر دباؤ کے متوازی ایران کے سامنے سیاسی حل پیش کرنا چاہیے-

مختصر لنک:

کاپی