چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی پٹی میں مریضوں کے آپریشن ملتوی

پیر 22-اکتوبر-2007

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف حصار کی کاروائیاں جاری ہیں- اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو ’’نائیٹروجن گیس ‘‘کی فراہمی بند کردی ہے –
 جس کے باعث مریضوں کے آپریشن رک گئے ہیں- غزہ کی پٹی میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خلف کے مطابق نائیٹروجن گیس نہ ہونے کے باعث کمپلیکس کے تمام آپریشن تھیٹر بند ہوگئے ہیں- ڈاکٹر حسن خلف نے اخباری بیان میں کہاہے کہ الشفا کمپلیکس میں نائیٹروجن گیس ختم ہوگئی ہے-
جس کے بغیر مریض کا آپریشن کرنا ممکن نہیں ہوتا- انہوں نے کہا کہ علاج کے حوالے سے غزہ کی پٹی میں سانحہ وقوع پذیر ہوسکتاہے- ڈاکٹر حسن خلف نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ سانحہ کو روکنے کے لئے حرکت میں آئے –

مختصر لنک:

کاپی