اسرائیل کے تعلیمی وثقافتی بائیکاٹ کی فلسطینی مہم (PACBI)نامی تنظیم اور اس سے ملحقہ تمام افراد، تنظیموں اور اداروں نے جو انسانی حقوق کلچر اور آرٹ کے میدانوں میں کام کررہی ہے نے اریحا تلابیب مجوہ تفریحی پروگرام کی منسوخی کو فلسطین بائیکاٹ مہم کے لئے ایک اور کامیابی قرار دیا ہے-
اس کی منصوبہ بندی ’’ون وائس ‘‘ تنظیم نے 18اکتوبر کے لئے کی تھی- مقبوضہ فلسطینی علاقے کی بہت سی عوامی تنظیموں نے باہمی تعاون سے پروگرام کے ذریعے بھی عوامی رائے کو گمراہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے-
فلسطینیوں اور عرب تنظیموں اور اہم شخصیات نے مدکورہ پروگرام کی ناکامی میں اہم کردار ادا کیا ہے – اس پروگرام کی تشکیل میں غیر ملکی اداروں نے رقوم فراہم کی تھیں – مہم اور اس کے شرکاء نے تمام آرٹسٹوں اورآرٹ گروپوں کا شکریہ ادا کیا ہے-
پروگرام کے منتظمین نے عربی ویب سائٹ اور انگریزی ویب سائٹ پر جو معلومات فراہم کی تھیں وہ قابل اعتراض تھیں- اس کے پروگرام میں کہاگیاتھا کہ محمود عباس اس کے مرکزی سرپرست ہیں جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے دفتر نے اس کی کھلم کھلا تردید کی تھی – علاوہ ازیں اہم افراد اور شخصیات کے نام بھی ویب سائٹ پر دیئے گئے تھے جبکہ ان سے ان کی رضا مندی حاصل نہیں کی گئی تھی –
منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام کوٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر منسوخ کیاگیاہے جبکہ انگریزی ویب سائٹ میں کہاگیاہے کہ انتہا پسندوں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے اس پروگرام کو منسوخ کیاگیا-
