جمعه 02/می/2025

حماس ، اسلامی جہاد میں اتفاق

پیر 22-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اعلان کیاہے کہ ان کا اسلامی جہاد کے قائدین سے معاہدہ ہوا ہے کہ رفح شہر میں ہونے والے ناپسندیدہ واقعات کو مزید وقوع پذیر نہ ہونے دیا جائے-
مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق حماس نے کہاہے کہ اس معاہدے کے مطابق رفح میں امن وامان بحال کیا جائے گا،اس کے لئے مسلح افراد کو بازاروں سے دور کردیا جائے گا اور دونوں اطراف سے جن لوگوں کو حراست میں لیاگیاہے ان کو رہا کردیا جائے گا- اس پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ ایک عارضی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مسائل کی اصل وجوہات کا سراغ لگائے گی اور دونوں تحریکوں کے درمیان مزید گہرے تعلقات استوار کئے جائیں گے-
حالیہ افسوسناک واقعات کا آغاز اس وقت ہواکہ جب اسلامی جہاد کے ارکان نے رفح پولیس ڈائریکٹر کے بھتیجے کو رفح کراسنگ سے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی نیز خان یونس اور رفح کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں، انہوں نے ایک بوڑھی عورت کو ہلاک اور دوسروں کو زخمی کردیاتھا – زخمی ہونے والوں میں بوڑھی عورت کا بیٹا بھی شامل ہے- آنے والے پولیس والوں پر بھی انہوں نے فائرنگ کی-
ذرائع کے مطابق ان واقعات کا فتح سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی ارکان جنہوں نے حال ہی میں اسلامی جہاد میں شمولیت حاصل کرلی ہے- ذرائع کے مطابق حماس نے اسلامی جہاد کے لیڈروں کوخبردار کیا ہے کہ ان لوگوں سے خبردار رہیں جو فلسطینیوں کی صفوں میں انتشار پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی