فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ہیلیس خاندان کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے- جس میں اتفاق کیاگیاہے کہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کر لیا جائے گااور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی –
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقے کے معززین کے کہنے پر اس میں تاخیر کی جا رہی ہے تاکہ اس کا حل تلاش کیا جاسکے – وزارت داخلہ کے مطابق ہیلیس خاندان کے ساتھ اتفاق رائے طے پا گیاھے اور امید ظاہر کی ہے کہ ہیلیس خاندان بھی معاہدے پر پابند رہے گا-
اطلاعات کے مطابق ہیلیس خاندان کے لوگوں نے فلسطینی مجاہدین مزاحمت پر فائرنگ کی تھی نیز ایک سکول پر بھی فائرنگ کی تھی جس سے تین طالبات اور ایک استانی زخمی ہوگئی تھی-
