فتح تحریک نے آزاد فلسطینی تنظیم برائے شہری حقوق کو جامع نجاح میں فلسطینی طالب علم کے قتل کے حوالے سے اپنی رپورٹ نشر کرنے کے بعد دھمکیاں دی ہیں- فتح نے فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز سے شہری حقوق کی تنظیم کی آمدنی کے ذرائع کے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے- عربی اخبار ’’الحیاة ‘‘ کے مطابق فتح نے شہری حقوق کی تنظیم پر الزام لگایاہے کہ وہ غیر ملکی اشاورں پر کام کررہی ہے- بیان کے مطابق تنظیم کے سربراہ ممدوح العکرنئی سیاسی پارٹی کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہیں-
واضح رہے کہ نابلس کی جامعہ نجاح کے احاطے میں فائرنگ کے واقعہ میں 24جولائی کو اسلامی تحریک سے تعلق رکھنے والا طالب علم محمد رداد جاں بحق ہوگیاتھا- جامعہ نجاح میں فائرنگ کا واقعہ ’’سرخ منگل ‘‘کے نام سے پہنچانا جاتاہے – شہری حقوق کی تنظیم نے واقعہ میں جامعہ کی انتظامیہ ، سیکورٹی فورسز اور اٹارنی جنرل کے کردار کے حوالے سے رپورٹ نشر کی تھی جس کے نتائج متعدد عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں مرتب کریں گے –
رپورٹ کے مطابق محمد رداد کے قتل کیس میں اٹارنی جنرل کے دفتر کی طرف سے کئے گئے تفتیشی اقدامات نہایت کمزور تھے – قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد کیخلاف درج کیاگیاجبکہ یہ واقعہ دن کی روشنی میں اور لوگوں کی آنکھوں کے سامنے رونما ہوا- چند عینی شاہدین نے مجرموں کے خلاف بیانات بھی دیئے- رپورٹ کے مطابق جامعہ میں طالب علموں کو آزادی حاصل نہیں ہے جس کے باعث ایسی فضاپیدا ہوئی جو تشدد کا سبب بنی سیکورٹی فورسز کی طرف سے جامعہ کی حفاظتی اقدامات میں کوتاہی ہوئی ہے- سیکورٹی فورسز مسلح افراد کو جامعہ کے احاطے میں داخل ہونے سے روکنے سے عاجز رہی جس سے حالات سنگین ہوگئے – نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنا کافی نہیں ہے- سیکورٹی فورسزکی قیادت کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ پولیس اہلکار وں نے دیر سے کیوں مداخلت کی –
شہری حقوق کی تنظیم نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سافرش کی ہے کہ وہ طالب علموں کو آزادی رائے نہ دینے اور طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کرنے کی پالیسی کو ختم کرے – یونیورسٹی کی سیکورٹی کو مضبوط کرے – سیکورٹی فورسز کو چاہیے کہ وہ یونیورسٹیز کی حفاظت کے لئے پولیس کا خالص یونٹ قائم کرے اور اپنے اہلکاروں کو جامعہ کے احاطے کے اندر مسلح جانے سے روکے –
آزاد فلسطینی تنظیم برائے شہری حقوق کی بنیاد 1993ء میں آزاد شخصیات نے رکھی – تنظیم کو آزاد ادارے کے حوالے سے تسلیم کئے جانے کے متعلق صدارتی آرڈی ننس اس وقت کے صدر مرحوم یاسرعرفات نے جاری کیا- جس میں تسلیم کیاگیا کہ آزاد فلسطینی تنظیم برائے شہری حقوق ایک آزاد ادارہ ہے جس کا کام انسانی حقوق کا تحفظ ہے – تنظیم کا دستور واضح کیاگیا اور اس پر خود یاسرعرفات نے دستخط کئے –
