جمعه 02/می/2025

زیتون کے پھل کی چنائی کے موقع پر یہودی آبادکاروں کی دست درازیاں

اتوار 21-اکتوبر-2007

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں زیتون کی فصل کی کٹائی کے موقع پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کسانوں پر دست درازی کی اور انہیں زیتون کا پھل توڑنے سے منع کیا-
 بعض مقامات پر یہودی آباد کاروں اور کسانوں کے درمیان پتھروں کا تبادلہ ہوا- یہودی آبادکار فلسطینی کسانوں کو فصلوں پر جانے سے روکتے تھے-
زیتون کی فصل فلسطینیوں کا اہم ذریعہ معاش ہے- لیکن اسرائیل کی جانب سے حصار بندی، متنازعہ باڑ کے دروازوں پر طرح طرح کی رکاوٹیں اور یہودی آباد کاروں کی دست درازیوں کے باعث یہ کام پرخطر ہو چکا ہے-

مختصر لنک:

کاپی