پنج شنبه 01/می/2025

گیلاد شالت کی رہائی کا معاملہ رون آراد کی طرح طول پکڑ سکتا ہے

اتوار 21-اکتوبر-2007

گزشتہ برس جون میں اسرائیل کی لبنان کے خلاف جنگ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی ایک گھات کارروائی میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی اسیری کو چودہ ماہ مکمل ہونے کو ہیں- اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں صہیونی فوجی کی سلامتی اور صحت کے بارے میں تشویش ناک خبریں تواتر کے ساتھ شائع ہو رہی ہیں-
عبرانی روزنامے ’’معاریف‘‘ نے اعلی سطحی سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی صہیونی جیلوں سے رہائی کا سودا جلد طے نہ پایا تو شالیت کی صورتحال 16 اکتوبر 1986ء سیدون (لبنان) پر تنظیم آزادی فلسطین کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے والے مفقود الخبر اسرائیلی پائلٹ آرون آراد سے مختلف نہیں ہوگی- لبنان کے راہنماء تبیہہ بہری نے آراد کے رہائی کے تبادلے میں اسرائیل میں قید لبنانی تبیہہ بیری راہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ مسترد کردیا تھا

مختصر لنک:

کاپی